ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / وزیر داخلہ امت شاہ کا دورہ بنگال: دس ممبران اسمبلی زعفرانی خیمہ میں لی پناہ، امت شاہ کا سونار بنگلہ بنانے کا دعویٰ

وزیر داخلہ امت شاہ کا دورہ بنگال: دس ممبران اسمبلی زعفرانی خیمہ میں لی پناہ، امت شاہ کا سونار بنگلہ بنانے کا دعویٰ

Sat, 19 Dec 2020 19:57:24  SO Admin   S.O. News Service

کولکاتہ، 19/دسمبر (آئی این ایس انڈیا)دو روزہ دورہئ بنگال کے تحت امت شاہ ہفتے کے روز مدنا پور پہنچے۔ یہاں اپنی ریلی کے دوران، سابق وزیر شوبھندوادھیکاری،جوترنمول کانگریس سے ترک تعلق کرچکے تھے، اور ممتا کے خصوصی تھے، نے زعفرانی خیمہ میں پناہ لے لی ہے۔

ممبر پارلیمنٹ سنیل منڈل، سابق ممبر پارلیمنٹ د شرتھ ٹرکی اور 10ممبرانِ اسمبلی نے بھی زعفرانی خیمہ میں پناہ لے لی ہے۔ ان میں سے 5 ممبران اسمبلی ترنمول کانگریس سے ہیں۔ اس پرطنز کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ دیدی (ممتا بنرجی) انتخابات آتے ہی تنہا رہ جائیں گی۔ شوبھندو ادھیکاری نے ایم ایل اے سے مستعفی ہوچکے ہیں، حالانکہ ان کا استعفیٰ ابھی منظور نہیں ہوا ہے۔اپنے تقریر میں امت شاہ نے مستقل ممتا بنرجی کو نشانہ پر رکھا۔ انہوں نے کہا کہ میں اس عظیم سرزمین کو سلام کرتا ہوں، جہاں ماہر تعلیم ایشور چندر ودیاساگر اور شہید کھودی رام بوس پیدا ہوئے تھے۔

امت شاہ نے تاریخ بتاتے ہوئے کہا کہ:’اٹھارہ سالہ لڑکا نے گیتا ہاتھ میں لے کر ہنستے ہوئے سولی پر چڑھ گیا، اس کی شہادت کے بعد لوگ کھودی رام کی دھوتی پہننے کا شوق  ہوا‘۔امت شاہ نے کہا کہ آج شوبھندو کی قیادت میں تمام ”اچھے لوگ‘بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔ امت شاہ کا کہنا تھا کہ دیدی کا کہنا ہے کہ بی جے پی پارٹیاں بدلواتی ہے، جب دیدی کانگریس چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں آئی تھیں، تو وہ کیا تھا؟۔

انتخابات ہونے تک ترنمول کانگریس خالی ہوجائے گی، وہ جو ہمارے ساتھ آرہے ہیں، وہ ’ما ں، ماٹی اورمنوش‘ کے نعرے کے ساتھ نکلے تھے۔ امت شاہ کے مطابق آپ کو 10 کروڑ بنگالیوں کا مستقبل نظر نہیں آرہا ہے، میں بنگال کے کسانوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ مودی جی جو 6 ہزار روپے دے رہے ہیں وہ آپ کو کیوں نہیں مل رہے ہیں؟۔ مرکزی سرکار لوگوں کو آیوشمان بھارت اسکیم دے رہی ہے،تو پھر دیدی کے رہتے ہوئے لوگوں کو یہ کیوں نہیں مل رہا ہے۔

امت شاہ نے کہا کہ:’جب تک آپ ترنمول کو باہر نہیں پھینک دیتے، 6 ہزار   نہیں ملیں گے، لوگوں کو وہ نہیں ملتا جو مرکزی سرکار بھیجنا چاہتی ہے۔امت شاہ نے کہا کہ ممتا دیدی! انتخابی نتائج آنے پر بی جے پی اس بار 200 سے زیادہ سیٹیں جیتے گی۔ امت شاہ کے مطابق بنگال میں گروہ بندی بڑھ گئی ہے، غنڈوں کو پناہ دی جارہی ہے۔ امفان کے طوفان کے بعد مودی جی نے جو پیسہ بھیجا وہ غنڈوں کے پاس چلاگیا۔ ہم نے اناج بھیجا، یہ ممتا کے کارکنوں کی تھالی میں چلا گیا۔ حالیہ دنوں ہماری پارٹی کے صدرکی گاڑی پر سنگ باری کی گئی، ترنمول کانگریس زیادہ تشدد کرے گی، اتنی ہی تیزی سے بی جے پی کارکن اس کا ’جواب‘ دیں گے۔

امت شاہ نے اپنی تقریر میں دعویٰ کیا کہ میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ صرف مودی حکومت ہی بنگال کے مزدوروں، کسانوں اور نوجوانوں کے مسائل حل کرسکتی ہے۔ آپ نے کانگریس کو تین دہائیوں تک موقع دیا، کمیونسٹوں کو 27 سال دیئے، ممتا کو 10 سال کا وقت دیا۔ ایک موقعہ ہمیں دیں، ہم بنگال کو سونار بنگلہ بناکر دم لیں گے۔

مندرجہ ذیل ممبران اسمبلی نے زعفرانی خیمہ میں پناہ لی ہے۔ تاپسی منڈل، اشوک ڈنڈا، سدیپ مکھرجی، سیکت پنجہ، شیل بھدردتہ، دیپالی بسواس، شکر منڈا، شیانپدامکھرجی، بسوجیت کنڈو اور بان شر ی میتی شامل ہیں۔امیت شاہ نے رام کرشن آشرم کا دورہ کرکے مشن بنگال کا آغاز کیا، یہاں انہوں نے رام کرشنا پرم ہنس اور سوامی ویویکانند کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس کے بعد وہ آزادی پسند کھودی رام بوس کے گھر گئے اور ان کے خاندان کے لوگوں سے ملاقات کی۔

خیال رہے کہ بی جے پی نے بنگال میں 200سیٹ جیتنے کا ہدف رکھا ہے، جس کا اعلان بھاجپا صدر جے پی نڈا بار بار کرچکے ہیں۔


Share: